Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین کو جراثیم سے محفوظ بنانے کے لیے سپیشلسٹ کمپنیوں سے معاہدہ

’جن کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے وہ سینیٹائزنگ کی سپیشلسٹ ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں حرمین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے تین خصوصی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تینوں کمپنیاں سینیٹائزنگ کی سپیشلسٹ ہیں جو آئندہ دنوں میں حرمین شریفین میں کام کا آغاز کریں گی‘۔
حرمین کی انتظامیہ کے تحت خدمات کے شعبے کے سربراہ محمد بن مصلح الجابری نے کہا ہے کہ ’سینیٹائزنگ کی سپیشلسٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی ہدایت پر کیے گیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سپیشلسٹ کمپنیاں انتہائی جدید آلات اور ادویات کا استعمال کرتے ہوئے حرمین کو کورونا سمیت ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنائیں گی‘۔

’سپیشلسٹ کمپنیاں حرم کو وائرس سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنائیں گی‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’حرمین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے صفائی کرنے والے عملے کا سہارا لیا جا رہا تھا تاہم اب ضرورت محسوس ہوئی ہے کہ اس کام کے لیے ماہرین ہونے چاہئیں‘۔
ان کے بقول ’مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے سے پہلے تمام مقامی کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا پھر ان تینوں کی سابقہ کارکردگی دیکھ کر معاہدہ کیا گیا ہے‘۔

شیئر: