Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورکرز کی بھر مار سے خوفزدہ فیکڑی مالکان کیا کریں؟

مسائل کے حل کے لیے وزارت سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے (فوٹو سبق)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے ورکرز کی بھرمار سے خوفزدہ فیکٹریوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ مسائل کے حل اور متبادل طور طریقوں کے لیے وزارت سے رابطے کریں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر صنعت کورونا وبا کے بحران سے پیدا ہونے والے مسائل پر مشرقی ریجن کے ایوان تجارت کے ماتحت صنعتی توانائی کمیٹی کے ارکان سے آن لائن بات چیت کر رہے تھے۔
الخریف نے کہا کہ کورونا کے بحران سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنا ہوگا۔  مسائل کا تعین کرکے ان کے حل طے کرنا ہوں گے۔
وزیر صنعت نے تسلیم کیا کہ بحران کی مار بعض صنعتی و تجارتی منصوبوں کے لیے کڑی ثابت ہوگی لیکن اس بحران سے کئی اداروں کو فائدہ بھی ہوگا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کمپنیوں اور فیکٹریوں کو سرکاری ریلیف فنڈ سے استفادے کا حق ہے۔
وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ فروغ صنعت فنڈ کو بحران سے زیادہ متاثر فیکٹریوں کے لیے سپیشل فنڈ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

عید پر غذائی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی (فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا کہ بحران سے متاثرہ کمپنیاں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے امداد کی درخواستیں پیش کریں۔
الخریف نے بتایا کہ 1300 مصنوعات کی کسٹم ڈیوٹی معاف کردی جائے گی جبکہ عید کے دنوں میں غذائی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

شیئر: