Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، انڈیا کو سب سے زیادہ تیل فراہم کرنے والا ملک

تیل کی فراہمی میں سعودی عرب نے عراق کو پیچھے چھوڑ دیا.(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب انڈیا کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے.
 اپریل میں سعودی عرب نے انڈیا کو سب سے زیادہ تیل فراہم کیا ہے اور تیل کی فراہمی میں عراق کو پیچھے چھوڑ دیا.
انڈیا کی آئل ریفائنریوں نے تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی سے فائدہ اٹھا کر سعودی عرب سے خام تیل بڑی مقدار میں درآمد کیا ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈیا کی آئل ریفائنریاں پوری دنیا میں خام تیل کی درآمد میں تیسرے نمبر پر آگئی ہیں.

انڈیا نے اپریل میں سعودی عرب سے یومیہ 4.63 ملین بیرل تیل درآمد کیا

 انڈین کمپنیوں نے اپریل میں سعودی آرامکو اور پھر ابوظبی کی پیٹرولیم کمپنی ادنوک سے خام تیل درآمد کیا ہے.
سعودی عرب اور امارات نے اپریل میں تیل کی پیداوار بڑھا دی تھی اور نرخ کم کر دیے تھے.
انڈیا نے اپریل میں سعودی عرب سے یومیہ 4.63 ملین بیرل درآمد کیا۔ یہ مارچ کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ  تھا.
انڈین آئل کمپنیوں نے گذشتہ ماہ خام تیل کو ریفائن کرنے کا کام محدود کردیا تھا.

شیئر: