Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب تیل کی پیداوار میں مزید کمی کرے گا

آرامکویکم جون سے مزید یومیہ ایک ملین بیرل کمی کرے گا.(فوٹو اے ایف پی)
 سعودی عرب نے جون سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے .
 وزارت توانائی نے آرامکو کویکم جون سے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر مزید یومیہ ایک ملین بیرل کمی کی ہدایت کی ہے.
مملکت نے یہ فیصلہ رضاکارانہ بنیادوں پر کیا ہے. سعودی عرب نے اپریل میں اوپیک پلس معاہدے کے بموجب تیل کی یومیہ پیداوار میں 48 لاکھ بیرل کی کمی کی تھی.
جون میں سعودی عرب 58 لاکھ بیرل تیل یومیہ کم نکالے گا. سعودی آرامکو نے وزارت توانائی کی ہدایت پر مئی میں بھی مقررہ ہدف سے کم ہی تیل نکالا تھا.

تیل پیداوار میں مزید کمی کے بعد تیل کے نرخ بڑھ گئے.(فوٹو اے ایف پی)

وزارت توانائی کے عہدیدار کا کہناہے کہ سعودی عرب نے تیل پیداوار میں مزید کمی کا رضاکارانہ فیصلہ اوپیک پلس معاہدے میں شامل ممالک کو تیل پیداوار میں مزید کمی کی ترغیب دینے کی غرض سے کیا ہے.
سعودی عرب کا مقصد یہ بھی ہے کہ معاہدے میں شامل تمام ممالک تیل معاہدے کی پایندی کریں. اس کے بغیر بین الاقوامی تیل منڈی میں استحکام نہیں آئے گا.
سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی کا اعلان ہوتے ہی تیل کے نرخ بڑھ گئے.
یاد رہے کہ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک مانا جاتا ہے.

شیئر: