Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی نوٹوں کی سینیٹائزنگ، کس طرح ؟

کرنسی کو وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی مانیٹرنگ ایجنسی ’ساما‘ کا کہنا ہے کہ کرنسی کو ’کورونا وائرس ‘ سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام تراختیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔
کرنسی نوٹوں اور سکوں کو باقاعدہ سینیٹائزنگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد انہیں 2 ہفتوں کےلیے مخصوص بکسوں میں رکھا جاتا ہے تاکہ کورونا وائرس سے انہیں محفوظ رکھا جاسکے۔

کورونا وائرس سے حفاظت کےلیے اے ٹی ایم کو سینیٹائز کیاجاتا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی مانیٹرنگ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کرنسی نوٹوں اور سکوں کو جو بیرون مملکت یا اندورن ملک سے مرکزی بینک میں آتے ہیں انہیں سینیٹائز کرنے کے بعد 14 سے 20 دنوں تک مخصوص بکسوں میں رکھا جاتا ہے جس کے بعد انہیں مختلف بینکوں کو فراہم کیاجاتا ہے تاکہ کرنسی کو ’کووڈ 19 ‘ کے جراثیم سے محفوظ رکھا جاسکے۔
مانیٹنرنگ ایجنسی نے اس حوالے یقین دہانی کرائی ہے کہ ’ساما‘ کرنسی کو مارکیٹ میں لانے سے قبل انہیں ہر طرح سے مقررہ  معیار کے مطابق چیک کیا جاتا ہے تاکہ ایسے نوٹ جو استعمال کے قابل نہیں ہوں انہیں جدا کرکے تلف کیاجاسکے۔
واضح رہے بیشتر لوگوں کی جانب سے استفسار کیا گیا تھا کہ موجودہ کورونا وائرس سے کرنسی کو محفوظ رکھنے کے لیے مرکزی بینک کی جانب سے کیااقدامات کیے جارہے ہیں اس حوالے سے سعودی مانیٹرنگ ایجنسی ’ساما‘ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ بینکوں کی ایے ٹیم ایم مشینوں کو بھی وقفے وقفے سے سینیٹائز کیاجاتا ہے تاکہ صارفین کو محفوظ رکھا جاسکے۔

شیئر: