Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیسر ریجن میں بارش اور سیکیورٹی اہلکاروں کی فرض شناسی

کرفیو میں مراحلہ وار نرمی کی جائیے گی(فوٹو، ایس پی اے )
سعودی  عرب کے عسیر ریجن میں شدید بارش کے باوجود سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار مستعد انداز میں ڈیوٹی دیتے رہے. بارش میں بھی اہلکار اپنی پوسٹوں پرہی کھڑے رہے.
 سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے ‘ کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی خاطر نافذ کیے جانے والے کرفیو کے اوقات میں عیسرمیں شدید بارش کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کی.

مملکت کے متعدد شہروں میں ان دنوں بارش کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

شدید بارش کے باوجود بھی اہلکار اپنی پوسٹوں پر موجود رہے تاکہ کوئی کرفیو کی خلاف ورزی نہ کرے. عیسر ریجن کے شہر ابھا میں بھی بارش کے دوران اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کیں.
واضح رہے ان دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عید کے دن سے نافذ کیے جانے والے 24 گھنٹے کے کرفیو میں بھی جمعرات سے نرمی کردی جائے گی. اس حوالے سے 28 مئی سے مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں میں کرفیومیں صبح 6 سے سہہ پہر 3 بجے تک نرمی ہو گی بعدازاں اتوار 30 مئی سے کرفیو کے وقفے کا دورانیہ بڑھا دیاجائے گا.

شیئر: