Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالفطر کے تیسرے دن کئی علاقوں میں بارش متوقع

العرضیات کمشنری کی تحصیل الرایم میں وادی الحفیہ میں سیلاب آگیا.(فوٹو سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عید الفطر کے تیسرے دن منگل کو سعودی عرب کے پانچ علاقوں نجران، جازان، عیسر، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق گرد آلود ہوائیں حائل اور ریاض کے مغربی مقامات سے  شروع ہوں گی. ان کا سلسلہ مشرقی ریجن نجران، حائل، عسیر، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تک پھیل جائے گا.
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیر کو مملکت کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں. مکہ مکرمہ کی العرضیات کمشنری کی تحصیل الرایم میں موسلا دھار بارش کےبعد وادی الحفیہ میں سیلاب آگیا. آس پاس کی بستیاں ایک دوسرے سے کٹ گئیں. پل نہ  ہونے کی وجہ سے متعدد بستیوں کے لوگ ایک بستی سے دوسری بستی جانے کی سہولت سے محروم ہوگئے.
سبت العلیا شہر اور اس کے مضافات میں بارش کے بعد وادیاں  زیر آب آگئیں شعیبانہ ڈیم بھر گیا.

سبت العلیا شہر اور اس کے مضافات میں وادیاں  زیر آب آگئیں.(فوٹو سبق)

سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق عسیر ریجن میں  ابہا شہر سمیت مختلف کمشنریوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی بارش کے بعد وادیوں اور گھاٹیوں میں پانی بھر گیا.
 محایل عسیر میں پہلے آندھی اور پھر بارش سے زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا. محایل عسیر میں موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور ٹین سے بنی دکانیں تباہ ہوگئیں.
میثان کمشنری میں بنی مالک کا کوہستانی علاقہ موسلا دھار بارش کی زد میں رہا- جبل العصمان پر آسمانی بجلی گرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا-
بارش سے قبل میثان کے جنگل میں آگ لگ گئی جو بارش کے دوران بجھ گئی. سواص بلقرن میں معمر ترین درخت بجلی گرنے سے جل گیا.

شیئر: