Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کے دوران بارش میں فرائض کی ادائیگی

لوگوں کی جانب سے بھی کرفیو اوقات کی پابندی کی گئی۔(فوٹوسبق)
مملکت کے مشرقی ریجن میں بارش کے دوران بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کرفیو کے دوران انتہائی مستعدی سے فرائض انجام دیتے رہے۔
مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیاہے اس دوران متاثرہ علاقے میں رہنے والوں کو دوسرے علاقے میں جانے کی پابندی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے بارش کے دوران بھی اپنے فرائض بخوبی ادا کیے۔ لوگوں کی جانب سے بھی کرفیو اوقات کی پابندی کی گئی۔

اہلکار کرفیو کے دوران انتہائی مستعدی سے فرائض انجام دیتے رہے۔(فوٹوسبق)

دوسری جانب ریاض میں بھی کرفیو کے دوران نیشنل گارڈز کے اہلکاروں نے بارش کے دوران بخوبی ذمہ داریاں ادا کیں۔بارش کے باوجود اہلکار اپنے مقررہ مقام پر موجود رہے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کا کہنا ہے کہ کرفیو اوقات کی خلاف ورزی پر بعض افراد کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔

کرفیو کی خلاف ورزی پر بعض افراد کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔(فوٹوسبق)

واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس کی وجہ سے کرفیو نافذ ہے۔ ریاض سمیت ملک کے 9 شہروں میں کرفیو اور لاک ڈاون 24 گھنٹے کا ہے۔
اس دوران لوگوں کو صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک اپنے علاقے میں ہی رہتے ہوئے اشیائے ضروریہ خریدنے کی اجازت ہوتی ہے تاہم دوسرے علاقے میں جانے کےلیے کرفیو پاس درکار ہوتا ہے۔

شیئر: