Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال کا دوسرا چاند گرہن جمعے کو

 ا س سال چاند گرہن چار مرتبہ ہوگا.(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں جمعہ 5 جون کو رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا. ا س سال چاند گرہن چار مرتبہ ہوگا.
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں  جمعہ 5 جون 13 شوال کو سال رواں کا دوسرا چاند گرہن نظر آئے گا جو تین گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہے گا. 
العربیہ نیٹ کے مطابق ابو زاھرۃ نے بتایا کہ چاند گرہن سایہ نما ہوگا. جب رات کے  وقت چاند کی روشنی مدھم پڑتی ہے اور اس کا بڑا حصہ سورج کی روشنی سے منور ہوتا ہے تو یہ (سایہ نما چاند گرہن) کہلاتا ہے.
یہ واقعہ اس وقت جنم لیتا ہے جب چاند کرہ ارض کے مدار میں قریب ترین پوائنٹ پر ہوتا ہے. جس سے چاند کا حجم اس کے حقیقی اوسط حجم سے 3.3 فیصد بڑا نظر آتا ہے.

چاند گرہن 3 گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہے گا. (فوٹو سوشل میڈیا)

ابو زاھرۃ کے مطابق اس طرح کا چاند گرہن بیک وقت تمام علاقوں میں ہوتا ہے. گرہن گرینچ ٹائم کے مطابق 5 بجکر 45 منٹ کے وقت کرہ ارض کے سائے والے حصے میں داخل ہونے پر شروع ہوگا. اس میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئے گی. دیکھنے والوں کو چاند ویسا ہی نظر آئے گا جیسا کہ نظر آتا ہے اسی دوران گرینچ ٹائم کے مطابق رات 7 بجکر 12 منٹ پر چاند پورا ہوجائے گا.
چاند گرہن گرینچ ٹائم کے مطابق رات 7 بجکر 25 منٹ پر نکتہ عروج کو پہنچ جائے گا. اس دوران اس کا  57 فیصد حصہ کرہ ارض کے سایہ نما مدار میں ہوگا- پھر گرینچ ٹائم کے مطابق 9 بجکر 4 منٹ پر سایہ نما گرہن ختم ہوجائے گا.
یاد رہے کہ سایہ نما چاند گرہن کے دو ہفتے بعد 21 جون 29 شوال کی صبح کو سعودی عرب سمیت پوری عرب دنیا میں سورج گرہن ہوگا.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: