Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکسی سروس کے لیے احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟

 سینیٹائزراور اضافی حفاظتی ماسک ساتھ رکھا جائے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نے  نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹیکسی سروس کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ  ٹیکسی پر سوار ہوتے وقت سینیٹائزراور اضافی حفاظتی ماسک ساتھ رکھا جائے۔
سواری عقبی نشست پر بیٹھے- نشست اور ٹیکسی کے کسی بھی حصے کو چھونے سے پرہیز کریں جبکہ ٹیکسی کا کرایہ آن لائن ادا کیا جائے۔

سعودی وزارت صحت نے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔(فوٹو روئٹرز)

وزارت صحت کے مطابق اگر سواری  کو ٹیکسی میں بیٹھتے وقت کھانے پینے کی ضرورت ہو تو ایسی صورت میں کچرا تھیلی میں رکھے اور اترتے وقت اسے اپنے ہمراہ لے جائے۔
وزارت صحت نے تاکید کی کہ ٹیکسی میں بیٹھتے دروازے کے ہینڈل کو سینیٹائز کرنا نہ بھولیں۔ بہتر ہوگا کہ ایک وقت میں ایک ہی سواری ٹیکسی استعمال کرے- ایک سے زیادہ افراد ٹیکسی میں نہ بیٹھیں۔

شیئر: