Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل نور کے قریب مشہور ریستوران کورونا کے شبے میں بند

ریستوران کے مالک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریستوران کی تین دن تک صفائی کرے ( فوٹو: سبق)
مکہ میونسپلٹی نے جبل نور کے قریب مشہور ریستوران کورونا کے شبے میں بند کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ریستوران میں کام کرنے والے ایک ملازم نے اطلاع دی کہ اسے شک ہے کہ اسے کورونا ہو گیا ہے۔‘
’اطلاع ملتے ہی تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملازم کو وزارت صحت کی طبی ٹیم کے حوالے کر دیا جو اس کا کورونا معائنہ کرے گی۔‘
’احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ریستوران کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے، تمام ملازمین کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔‘
’ریستوران کے مالک کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ تین دن تک ریستوران کی مکمل صفائی اور سینیٹائزنگ کرے، ریستوران میں موجود کھانے پینے کی تمام اشیا تلف کردے اور نئے عملے کے ساتھ ریستوران کھولا جائے۔‘
میونسپلٹی نے تمام دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی معمولی علامتیں بھی ظاہر ہونے پر فوری طور پر کام روک دیا جائے اور متعلقہ محکمے کو مطلع کیا جائے۔

شیئر: