Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے سعودی ڈاکٹر کی بھی ہلاکت

کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں متعدی امراض کے کنسلٹنٹ تھے(فوٹوٹوئٹر)
 سعودی عرب میں نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں متعدی امراض کے کنسلٹنٹ سعودی ڈاکٹر عادل العثمان کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  العثمان نے چند روز قبل ہی الاخباریہ نیوز چینل کے ٹی وی پروگرام میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا تھا کہ آپ لوگ نئے کورونا وائرس کے ساتھ لاپروائی نہ برتیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے  مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں۔
کنگ عبدالعزیز سٹی کے ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون طبی عملے نے ڈاکٹر العثمان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔’الدکتور عادل العثمان‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔ 

’الدکتور عادل العثمان‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔ (فوٹو سبق)

ڈاکٹر عادل العثمان نئے کورونا وائرس کے خلاف برسر پیکار صحت عملے میں فرنٹ لائن پر کام کررہے تھے۔ انہوں نے متعدی امراض کے خطرات خصوصا نئے کورونا وائرس کی بابت سعودی معاشرے میں بڑے پیمانے پر آگہی  مہم چلا رکھی تھی۔
ڈاکٹر سلیمان القویفلی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ آپ نے ایک انسان اور ایک طبیب کی حیثیت سے اپنی منفرد پہچان چھوڑی ہے‘-
ڈاکٹر محمد الدیری نے کہا کہ ’ڈاکٹر العثمان ہمیں کورونا کے خطرات سے احتیاط کا پیغام دیتے ہوئے چلے گئے‘-
ڈاکٹر مشعل العقیل نے ٹویٹ کیا کہ ’ڈاکٹر العثمان اپنے مریضوں کے ساتھ پیار سے پیش آتے تھے۔ کبھی بھی مدد میں ادنی فروگزاشت سے کام نہیں لیتے تھے‘۔

شیئر: