Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ

علاقائی و بین الاقوامی حالات اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو العربیہ)
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و زیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی و بین الاقوامی حالات  اور ان سے متعلق اقوام متحدہ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ پر سعودی ولی عہد سے وقتا فوقتا ٹیلیفونک رابطے کرکے صلاح مشورے کرتے رہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یہ رابطہ بدھ کو جدہ میں مسلم وزرائے خارجہ کے ہنگامی وڈیو اجلاس کے بعد ہوا ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل نے مسلم وزرائے خارجہ کے ہنگامی وڈیو اجلاس کے بعد رابنطہ کیا۔(فوٹوٹوئٹر)

اجلاس میں غرب اردن کے علاقوں کو اپنی خودمختاری میں شامل کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی گئی اور اس سے پیدا ہونے والے بحران کا تمام تر ذمہ دار اسے ٹھہرایا گیا ہے۔
عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ اسرائیلی حکام کو مقبوضہ فلسطینی علاقے اپنی خودمختاری میں شامل کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وزرا ئے خارجہ نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کسی بھی حصے کو اپنی خود مختاری میں شامل کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
اس سے قبل سعودی کابینہ نے منگل کو شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں لیبیا کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیبیا کے تمام برسر پیکار فریقوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مصر کی تجویزپر لبیک کہتے ہوئے اقوام متحدہ کے سائبان تلے تنازعے کے پرامن تصفیے کے لیے مذاکرات شروع کریں۔

شیئر: