Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس سے محفوظ ہوں: سعودی فنکار محمد عبدہ

مملکت آنے کے بعد دوہفتے آئسولیشن سینٹر میں گزارے(فوٹو، سوشل میڈیا)
معروف سعودی گلوکار ’محمد عبدہ ‘ نے کورونا وائرس میں مبتلا افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’درست ہے کہ میں بیرون ملک سے آنے کے بعد مقررہ اصول کے تحت جدہ کے آئیسولیشن سینٹر میں مقیم تھا تاہم کورونا سے محفوظ ہوں‘
فنکار محمد عبدہ نے نجی ٹی وی چینل ’العربیہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا ’سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو کہا گیا وہ کسی حد تک درست تھا کیونکہ بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد میں دوہفتے تک وزارت صحت کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے جدہ کے مخصوص ہوٹل میں مقیم رہا جہاں بیرون سے آنے والوں کےلیے مقررہ ضوابط کے تحت آئسولیشن سینٹربنایا گیا ہے‘۔

 سوشل میڈیا پر کہاجارہا تھا کہ محمد عبدہ کورونا کا شکار ہوگئے(فوٹو، ٹویٹر)

تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں کورونا وائرس کا مرض لاحق ہے۔ محمد عبدہ نے مزید کہا کہ احتیاطی ضوابط کی پابندی کرنا ہر ایک کا فرض ہے اور میں نے بھی ان اصولوں پرعمل کیا جو ہر ایک کو کرنا چاہئے۔
فنکار کا کہنا تھا کہ جس وبائی مرض نے اس وقت دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ہمیں چاہئے کہ مقررہ ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات پر عمل کویقینی بنائیں تاکہ خود اور ہم سے متعلق افراد اس وبائی مرض سے محفوظ رہیں۔
اس ضمن میں مقامی ویب نیوز ’عاجل‘ کا کہنا ہے کہ سعودی فنکار محمد عبدہ نے گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو نجی ٹی وی چینل کے آن لائن پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اس کے بعد وہ منظر عام پر نہیں آئے تاہم انکے بارے میں یہ کہا جارہا تھا کہ وہ جدہ کے ایک ہوٹل میں جسے کورونا آئسولیشن سینٹربنایا گیا ہے وہاں مقیم ہیں۔
سوشل میڈیا پرفنکار کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہیں بھی کورونا وائرس لگ گیا ہے اس لیے وہ بیرون ملک سے آتے ہی آئسولیشن سینٹر میں چلے گئے ہیں

شیئر: