Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کو باربر شاپ میں بدلنے والا غیر ملکی حجام گرفتار

’حجام پر جرمانہ کرنے کے بعد اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا‘ ( فوٹو: واس)
جازان میونسپلٹی نے سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے ایک غیر ملکی حجام کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے گھر کو باربر شاپ بنا رکھا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جازان ریجن میونسپلٹی کے سربراہ نایف بن مناحی بن سعیدان نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں نے مذکورہ غیر ملکی حجام کے ٹھکانے کا سراغ لگایا ہے‘۔
’ریجن بھر میں حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے تفتیشی دوروں کے دوران غیر ملکی حجام کی اطلاع ملی تھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حجام کے گھر سےملنے والی تمام اشیا ضبط کر کے موقع پر تلف کردی گئیں اور گھر کو سیل کردیا گیا ہے‘۔

’حجامت کے لیے ملنے والی تمام اشیا تلف کردی گئیں اور گھر کو سیل کردیا گیا‘ ( فوٹو: واس)

’غیر ملکی حجام کو گرفتار کرکے پہلے اس پر جرمانہ عائد کیا گیا، بعد ازاں اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔
’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دورے کر رہی ہیں، حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی‘۔

شیئر: