Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ٹیسٹ کو غلط کہنے والا دعویٰ ثابت نہ کرسکا

شہری کورونا وائرس میں مبتلا نہیں تھا(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب میں عیسرریجن کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ سے متعلق غلط بیانی کرنے والا اپنے دعوی کا ثبوت پیش نہ کرسکا۔
 سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے وڈیو کلپ میں دعوی کیا گیا تھا کہ ہیلتھ سینٹر والوں نے اس کا اور اس کے اہل خانہ کا طبی معائنہ کرکے مرض کے حوالے سے غلط تشخیص کی ہے ۔ سینٹر کے رویے کی وجہ سے وہ اور اس کے اہل خانہ وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ایک شہری نے ابہا شہر میں ہیلتھ سینٹر سے رجوع کیا تھا- (فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے  مطابق محکمہ صحت عسیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شہری نے ابہا شہر میں ایک ہیلتھ سینٹر سے رجوع کیا تھا- اس کا معائنہ مقررہ میڈیکل سسٹم کے تحت کیا گیا- مملکت کے تمام ہیلتھ سینٹرز کی طرح ابہا ہیلتھ سینٹر بھی کورونا کے مصدقہ کیسز یا مشکوک متاثرین کا باقاعدہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے- متعلقہ  مقامی شہری کے ساتھ بھی یہی طریقہ کار اپنایا گیا-
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق ابہا ہیلتھ سینٹر سے رجوع کرنے والا شہری کورونا وائرس میں مبتلا نہیں پایا گیا۔
محکمہ صحت عسیر نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے لیے وزارت صحت کے مقررہ چینلز ہی پر انحصار کریں-

شیئر: