Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں بجلی کمپنی کے عہدیدار کورونا سے متاثر

بجلی کمپنی کے عہدیدار ایک اجلاس میں شریک تھے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کےعسیر ریجن میں بجلی کمپنی کے اعلی عہدیدار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
 کمپنی کے صدر دفتر میں اعلی عہدیداروں کا اجلاس ہوا تھا۔ جہاں یہ لوگ وائرس کا شکار ہوئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میںعسیر ریجن میں بجلی کمپنی کے کئی اعلی عہدیدار اور سمارٹ میٹر پروجیکٹ نافذ کرنے والی کمپنی کا کنسلٹنٹ شامل ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق اجلاس کے شرکا کو وائرس سمارٹ میٹر پروجیکٹ کی ٹھیکے دار کمپنی کے کنسلٹنٹ کی وجہ سے لگا ہے ۔ وہ پروجیکٹ کے معائنے کے لیے ریاض سے عسیر پہنچے تھےاور  وائرس کی ابتدائی علامتوں میں مبتلا تھے۔

تمام متاثرین کو عسیر کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا-(فوٹو ٹوئٹر)

بجلی کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ جب اجلاس کے شرکا کو پتہ چلا کہ کنسلٹنٹ وائرس میں مبتلا ہے تو فورا ہی ان سے ملنے والے  تمام  عہدیداروں نے کورونا ٹیسٹ کرایا۔ نتیجہ آنے پر پتہ چلاکہ سب وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ 
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام متاثرین کو عسیر کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا-
عسیر بجلی کمپنی کے ڈائریکٹر انجینیئر صالح الغامدی نے بتایا کہ سمارٹ میٹر پروجیکٹ کی ٹھیکے دار کمپنی کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے ساتھ تقریبا تین گھنٹے اجلاس جاری رہا۔ سب لوگ سماجی فاصلہ برقرار رکھے ہوئے تھے۔ حفاظتی تدابیر کی پابندی کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس روم میں صرف 5 افراد تھے اور سب کے سب فاصلے کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے بعد میں پتہ چلا کہ سب کے سب وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

شیئر: