Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا سے بچاؤ: سعودی حکومت کی کارکردگی مثالی قرار

سعودی حکومت نے کورونا سے نمٹنے میں عوام کا اعتماد زیادہ حاصل کیا(فوٹو،ٹوئٹر)
عالمی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا  سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی حکومت کی کارکردگی مثالی ہے۔
ایڈیلمین گراف فار ٹرسٹ  2020 نےدنیا میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مختلف ممالک میں احتیاطی تدابیر اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے حوالے سے یہ سروے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایڈیلمین گراف فار ٹرسٹ نے سال رواں کی اپنی پہلی رپورٹ جنوری میں جاری کی تھی۔ اس کے مقابلے میں سعودی حکومت نے مزید پانچ  پوائنٹ حاصل کرکے عالمی سطح پر  83 فیصد اعتماد حاصل کرلیا۔
ایڈیلمین نے 28 ممالک کی حکومتوں، سرمایہ کاروں، ابلاغی ذرائع، سماجی اداروں اور این جی اوز کی کارکردگی کا تقابلی مطالعہ کیا-
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں غیرمعمولی اعتماد کا اظہار کیا۔

شہریوں اورغیرملکیوں نے کورونا  سے نمٹنے کے انتظامات کو غیر معمولی قراردیا(فوٹو، ایس پی اے)

سروے میں شامل افراد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں کی نگرانی اور سربراہی حکومت ہی کرے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا  کہ سعودی حکومت رائے عامہ کو تازہ صورتحال سے آگاہ رکھنے، وبا کے سلسلے میں عوام کی مدد، اقتصادی اداروں کا تعاون کرنے اور ریاست کے حالات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں تسلی بخش کردارادا کررہی ہے۔
رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ مختلف ممالک  کے مقابلے میں سعودی حکومت نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عوام کا اعتماد زیادہ حاصل کیا-
74 فیصد سعودیوں اور غیرملکیوں نے اس حوالے سے حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور تسلیم کیا کہ سعودی حکومت نے طبی لوازمات کی حقیقت پسندانہ تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔
73 فیصد تک ضرورت مندوں کو طبی لوازمات مہیا کیے کیونکہ معیشت کو تباہ ہونے سے روکنے کے لیے  73 فیصد ضروری اقدامات کیے-
ایڈیلمین نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا بھی اضافہ کیا ہے کہ سعودی حکومت نے وبا کے ماحول میں بھی وعدے پورے کرنے اور اخلاقیات کا غیرمعمولی مظاہرہ کیا-
پوری دنیا میں اس سال کی رپورٹ کے مطابق سرکاری کارکردگی، میڈیا، اقتصادی امداد اور ریاست میں حالات کو معمول پر لانے والے معاملات کو اخلاقی اور معیاری پیمانوں پر نہیں جانچا جارہا ہے سعودی عرب نے جائزہ سروے  میں شامل 28 ممالک  کے مقابلے میں اخلاقیات کے  اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ استعداد کے سلسلے میں سعودی عرب امارات سے ایک نمبر کم رہا۔

پچاس فیصد کا خیال ہے کہ نجی اداروں کی کارکردگی عمدہ یا بہت عمدہ ہے (فوٹو، ایس پی اے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  جائزے میں شامل  70 فیصد افراد نے پرائیویٹ سیکٹر کے ایگزیکٹیو  سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے اداروں کے تقاضے پورے کرنے کے لیے سرکار کی طرف دیکھنے کے بجائے خود آگے بڑھ کر وبائی معاملات کے بارے میں فیصلے کریں۔
جائزے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب کے پچاس فیصد افراد کا خیال ہے کہ نجی اداروں کی کارکردگی عمدہ یا بہت عمدہ ہے۔
ایڈیلمین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اورغیرملکی خود کو مملکت میں محفوظ محسوس کررہے ہیں اور دیگر  28 ممالک کے  مقابلے میں مملکت میں تشویش کا گراف (41 فیصد) سب سے کم ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: