Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21 جون تک حالات معمول پر آسکتے ہیں؟

ترجمان کے مطابق صحت منصوبہ توقع کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہےکہ گر سعودی عرب کے تمام علاقوں میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے  مقررہ حفاظتی تدابیر کی پوری طرح سے پابندی کی تو  21 جون تک حالات معمول پر آسکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان سے پریس بریفنگ میں پوچھا گیا تھا کہ کیا 21 جون تک سعودی عرب میں حالات معمول پر آجائیں گے؟۔
ڈاکٹرالعبد العالی نے بتایا کہ ’سعودی عرب کے  بیشتر علاقوں میں صحت منصوبہ توقع کے عین مطابق کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔‘

  مئی میں انفیکشن کی شرح ایک سے بھی کم ہوگئی تھی(فوٹو سبق)

انہوں نے مزید کہا کہ  ’مئی میں انفیکشن کی شرح ایک سے بھی کم ہوگئی تھی تاہم حالیہ دنوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد کے سااتھ  ملنے جلنے سے وائرس پھیل رہا ہے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے ہاتھ میں ہے اگر ہم ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں تو ہم احتیاط کے ساتھ روز مرہ زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں اس سے وائرس کے پھیلاؤ کی شرح پھر کم ہو جائے گی اور مطلوبہ نتائج ملیں گے۔‘
دریں اثنا وزارت صحت نے نئی موبائل ایپ کا بھی اجرا کیا ہے تاکہ لوگوں کو ان کے قریب کیسز کے بارے میں مطلع کیا جاسکے۔ وزارت کی جانب سے آگاہی پیغام کے حوالے سے نئی مہم بھی شروع کی گئی ہے جسے ’ہمیں آپ کا خیال ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: