Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید چھ کمپنیوں کو پارسل سروس کے لیے لائسنس جاری

نئی کمپنیوں نے تمام مقررہ قواعد و ضوابط پورے کر لیے ہیں (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن کمیشن نے پارسل سروس کے لیے مزید چھ کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں۔
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے یہ فیصلہ سعودی عرب میں پارسل سروس کو مزید مؤثر بنانے اور مقابلے کا معیار بلند کرنے کے لیے کیا ہے۔ نئی کمپنیوں نے تمام مقررہ قواعد و ضوابط پورے کر لیے تھے اور انتظامات کی شرائط پر بھی پوری اتر رہی تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق جن نئی کمپنیوں کو پارسل سروس لائسنس جاری کیے گئے ہیں، ان میں ساعی، جونز ٹرانسپورٹ، اے مکان اور المجمدوعی لاجسٹک اور مخدوم شامل ہیں۔ جبکہ فیچر کمپنی کو ملکی اور بین الاقوامی لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
یہ کمپنیاں یا تو کسی بین الاقوامی کمپنی کی شاخ ہیں یا کسی انٹرنیشنل کمپنی سے مراعات کا معاہدہ کیے ہوئے ہیں، یا پھر ان کی ایجنسی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان تینوں طرح کی کمپنیوں کو لائسنس کی بدولت سعودی عرب میں پارسل سروس کی اجازت حاصل ہوگی۔
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن ان دنوں ملک میں پارسل سروس کے شعبے کو مختلف محاذوں پر منظم کررہا ہے۔

انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن کمیشن مملکت میں پارسل سروس کے شعبے کو منظم کررہا ہے۔

کمیشن کی کوشش ہے کہ ڈاک سروس کی کارکردگی مؤثر ہو اور بین الاقوامی پوسٹل کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ لگا کر ڈاک سروس کا اعلیٰ معیار قائم کریں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں پوسٹل سروس کے شعبے میں سرمائے کا حجم 5 ارب ریال سے زیادہ کا ہے۔ یہاں 3 ماہ میں 22 ملین سے زیادہ پارسل صارفین کو فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ ملک بھر میں ڈاک سروس کی مختلف شاخوں میں نوے ہزار سے زیادہ اسامیاں ہیں۔

شیئر: