Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں رہا

طائف میں جمعرات کو درجہ جرارت 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا- فوٹو سوشل میڈیا
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 18 جون جمعرات کو سعودی عرب کے تمام علاقوں میں سب سے زیادہ گرمی مکہ مکرمہ میں ریکارڈ کی گئی درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ رہا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شدید گرمی کے حوالے  سے الاحسا پورے ملک میں دوسرے نمبر پر رہا جہاں  44.5 سینٹی گریڈ درجہ  حرارت ریکارڈ کیا گیا-
وادی الدواسر اور مدینہ منورہ 44 سینٹی گریڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے-
باحہ میں آج جمعرات کو درجہ حرارت سب سے کم پایا گیا- جہاں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-
سعودی دارالحکومت ریاض میں 43 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا- القصومہ، دمام اور ینبع میں بھی درجہ حرارت یہی ریکارڈ کیا گیا- رفحا میں  42.5، نجران وقصیم 41، دوادمی، بیشہ العلا میں  40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ جدہ میں جمعرات کو درجہ حرارت  39 سینٹی گریڈ رہا-
طائف میں پرفضا مقام ہونے کے باوجود جمعرات کو درجہ حرارت  38 سینٹی گریڈ رہا-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: