امریکہ اور اسرائیل نے سنیچر کو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کا آغاز کیا ہے جبکہ اسرائیل نے دعوی کیا کہ اس آپریشن میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای اب نہیں رہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک سینیئر اسرائیلی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا’ خامنہ ای کی نعش برآمد ہوگئی ہے۔‘
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن تیتن یاہوں نے سنیچر کو ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی موت کے حوالے سے تصدیق کیے بغیر کہا تھا کہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ خامنہ ای ’اب نہیں‘ رہے۔
انہوں نے کہا خا کا کمپاونڈ تباہ کردیا گیا، پاسداران انقلاب کے کمانڈروں اور سینیئر جوہری حکام ہلاک ہوچکے۔
ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ حملوں میں خامنہ ای کے داماد اور بہو ہلاک ہوئے ہیں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام سے مخاطب ہوئے ہوئے کہا کہ ’وہ سڑکوں پر نکلیں اور یہ کام مکمل کریں۔‘
اس سے قبل ایران کے العام ٹیلی ویژن نے کہا تھا کہ خامنہ ای خطاب کریں گے لیکن سنیچر کو ایسی کوئی تقریر نشر نہیں کی گئی۔
امریکہ اور اسرائیل نے سنیچر کو ایران پر حملے میں اس کے اعلی رہنماوں کو نشانہ بنایا جبکہ ایران نے اسرائیل اور پڑوسی خلیجی ملکوں پر میزائل حملے کرکے اس کا جواب دیا
خلیج کے خوشحال ممالک کے بڑے شہروں کی فضا سنیچر کو اس وقت زور دار دھماکوں سے گونج اٹھی جب ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد جوابی کارروائیاں شروع کیں۔ اس کے نتیجے میں وسیع تر علاقائی جنگ کے خدشات شدت اختیار کر گئے۔