Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینکوں میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

بینکوں اور ترسیلات زر کے مراکز میں تعطیلات سات روزہ ہوں گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے مطابق بینکوں اور ترسیلات زر کے مراکز میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات سات روزہ ہوں گی۔
منگل 28 جولائی کام کا آخری دن ہو گا جبکہ 29 جولائی 8 ذوالحجہ سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔
سعودی مانیٹری اتھارٹی مملکت میں کام کرنے والے تمام بینکوں اور ترسیلات زر کے معاملات کا نگران ادارہ ہے جسے سعودی کابینہ نے بینکنگ کے امور کے جملہ اختیارات دیے ہیں۔
بیان کے مطابق مملکت میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا جبکہ 5 اگست سے معاملات حسب سابق شروع کر دیے جائیں گے۔

ترسیلات زر کے  بعض مراکز تعطیلات کے دوران بھی کھولے جائیں گے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

ساما کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ترسیلات زر کے وہ مراکز جہاں لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے بھی خصوصی طور پر کھولے جائیں گے۔
سعودی مانیٹری اتھارٹی نے ان مراکز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ان برانچوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں جو عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کھلی رکھنا چاہتے ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں اور ترسیلات زر کے مراکز میں مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ کورونا کی وبا سے محفوظ رہا جا سکے۔

شیئر: