Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: مزید 148 اموات، تقریباً دو لاکھ مریض

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض صوبہ سندھ میں ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 148 اموت ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 903 ہو گئی ہے جبکہ 4 ہزار 44 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
 اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہو گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 760 ایکٹو کیسز ہیں۔ 
پاکستان میں اب تک 81 ہزار 307 افراد صت یاب ہوئے ہیں جبکہ 11 لاکھ 71 ہزار 976 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 

جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 70 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 161 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
پنجاب میں 1602 اموات ہوئی ہیں اور یہ تعداد کسی بھی دوسرے صوبے یا علاقے سے زیادہ ہے جبکہ 20 ہزار 262 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 191 ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 23 ہزار 887 موجود ہیں۔ صوبے میں 869 اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 ہزار 97 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 710 ہو چکی ہے جن میں سے 6 ہزار 171 ایکٹو کیسز ہیں۔ 5 ہزار 424 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 115 اموات ہوئی ہیں۔
بلوچستان میں 9 ہزار 817 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں وائرس سے 108 اموات ہو چکی ہیں۔ صوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 710 ہے۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا کے 11 ہزار 710 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

گلگت بلتستان میں 1365 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاقے میں 995 مریض صحت یاب جبکہ 23 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 930 ہے۔ 390 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں 25 اموات ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں وبا سے متاثرہ مریضوں کے لیے مختص 1542 وینٹی لیٹرز میں سے 571 زیر استعمال ہیں۔

شیئر: