Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کے 3989 نئے مریض، 40 ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 مریض ہلاک ہوئے ہیں (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزارت صحت نے اتوار 28 جون کو کورونا کے تین ہزار نو سو 89 مزید مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 493 ہوگئی ہے جبکہ 2627 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔‘

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران الھفوف میں سب سے زیادہ  مریض سامنے آئے ہیں(فوٹو روئٹرز)

’ شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سات سو 55 ہے جبکہ ہلاک شدگان 1551 ہیں۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران الھفوف میں سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں ۔ 487  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریاض میں 389 ، دمام 320 ،  مکہ مکرمہ 310 ، مدینہ منورہ 186،ابھا 120 ، خمیس مشیط 171 ، طائف 275 ، جدہ 121 ، المبرز 183 ، الخبر 76 ، حائل 41 ، بریدہ 50 ، الجبیل 46 ، نجران 90 ، تبوک 25 ، حفر الباطن 104، ظہران 78 اور جبیل میں 46 مریض سامنے آئے ہیں۔
 

شیئر: