Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں درجہ حرارت 47.2 سینٹی گریڈ

 میدان عرفات شدید گرمی کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔(فٹو اخبار 24)
 سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ میدان عرفات شدید ترین گرمی کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیاہے۔
اخبار 24 کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دنیا کا گرم ترین شہر الجزائر کا برج باجی مختار رہا ہے۔
القصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ’ اتوار کو میدانعرفات میں درجہ حرارت 47.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔

دنیا کا گرم ترین شہر الجزائر کا برج باجی مختار رہا ہے۔(فوٹو اخبار 24)

’الجزائر کے شہر برج باجی مختار میں درجہ حرارت 47.6 سینٹی گریڈ رہا ۔ ایرانی شہر العمیدیہ  میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔
پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ ’دنیا بھر میں سب سے زیادہ گرم شہر الجزائر کا برج باجی مختار رہا- میدان عرفات دوسرے اور ایرانی شہر تیسرے نمبر پر رہا ہے۔‘
 ادھرمحکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق اتوار کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم رہا۔ عسیر ریجن میں السروات پہاڑوں کی چوٹیوں پر بادل چھائے رہے۔ مملکت کے چار علاقوں سے بارش کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

شیئر: