Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 48 اموات، تقریبا 4 ہزار مزید کیسز

مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے 48 افراد ہلاک جبکہ مزید 3 ہزار 943 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ کووڈ 19 میں مبتلا مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 439 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے ٹوئٹر اکاونٹ پر کووڈ 19 وائرس کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں 2 ہزار 285 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک وبائی مرض سے اب تک ایک لاکھ 27 ہزار 118 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
مریضوں کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ بروز پیر 29 جون کو وبائی مرض سے متاثرہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد الھفوف میں رہی جہاں 433 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی جبکہ ریاض میں مریضوں کی تعداد 363  اور دمام میں 357 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔

کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مصدقہ کیسز کی تعداد 263  جبکہ القطیف میں 219 ، جدہ 212 ، طائف 208 ، المبرز 196 ، مدینہ منورہ 169 ، ابھا 166 ، خمیس مشیط 134 ، الخبر 103 ، حفر الباطن 86 ، ظھران 76 ، الجبیل 67 ، عسیر 61 ، بریدہ 59 ، حائل 57 ، صفوی 46 ، عنیزہ 40 ، نجران 39 ، بیشہ 31 ، بقیق اور صامطہ میں 22 ، 22 ، راس تنورہ 21، الخفجی ، الخرج اور المجمعہ میں 20 ، بیس افراد میں کووڈ 19 پازیٹو آیا۔
دیگر شہروں میں العیون اور تبوک میں 19 ، 19 ، صامطہ 18 ، ینبع 17 ، الجفر 16 ، الاسیاح اور النماص میں 14 ، 14 ، ثریبان اور النعیرہ میں 12 ، بارہ ، المذنب ، ملیجہ اور حوطہ بنی تمیم میں 10 ، دس جبکہ العلا ، البکیریہ ، قریہ العلیا، جازان ، شرورہ اور وادی الدواسر میں مریضوں کی تعداد 8 ، آٹھ رہی ۔
مملکت کے 22 شہروں میں ایک ایک شخص جبکہ 19 میں 2 ، دو اور 15 شہروں میں مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی دیگر شروں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد 7 سے 4 تک رہی ۔ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کو متعلقہ ادارہ صحت کے قرنطینہ اور آئیسولیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شروں میں اس وقت 57 ہزار 719 افراد میں کووڈ 19 وائرس ایکٹو ہے جن کی حالت بہتر ہے جبکہ 2 ہزار 285 کی حالت ناز ک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا لازمی ہے جبکہ ہاتھوں کی صفائی اور بار بار انہیں صابن سے دھونے سے  بھی اس مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے
 

شیئر: