Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن‘ کا آغاز آج سے

ایونٹ 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ’ملہم‘ میں اس سال ’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن‘ کا آغاز منگل 5 اگست سے ہو رہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق یہ ایونٹ 21 دن 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
اس سال کی نیلامی میں یورپ، امریکہ اور ایشیا کے متعدد بین الاقوامی فارمز کے ساتھ مقامی بریڈنگ فارمز کو توجہ ملنے کی توقع ہے۔
یہ نیلامی ایک جامع تجربہ فراہم کرتی ہے جس میں سپیشل آکشن، فارم پویلین، فالکنری سپلائیز، فیوچر فالکنری پویلین اور متعدد دیگر تجربات شامل ہیں جو وزیٹرز اور فالکنری میں دلچسپی رکھنے والوں کی معلومات میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر فالکن فیسٹول ایک معتبر پلیٹ تصور کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کرتا ہے بلکہ اس حوالے سے عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن کو بھی مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔ 
گزشتہ برس نیلامی ایڈیشن میں 56  فارمز نے شرکت کی جن میں 13 سعودی اور 43 کا تعلق 19 ممالک سے تھا۔ نیلامی میں 872 باز فروحت کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ ریال سے  زیادہ تھی۔
 مقامی فارمز کا سب سے مہنگا باز 2 لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ امریکی فارمز ’پیسفک نارتھ ویسٹ‘ کی جانب سے پیش کیا گیا سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت کیا گیا۔
خیال رہے سعودی فالکن کلب کے زیر انتظام  سالانہ آکشن عالمی سطح پرسب سے بڑی نیلامی سمجھی جاتی ہے۔

 

شیئر: