Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل 27 جولائی سے کھولنے کا اعلان

احتیاطی اقدام کے باعث 7 مارچ سے کنگ فہد پل بند ہے۔ (فوٹو: سبق)
بحرینی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا کنگ فہد پل 27 جولائی کو مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کورونا کی وبا کے دوران کیے جانے والے احتیاطی اقدام کے تحت 7 مارچ سے کنگ فہد پل بند ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرین کا محکمہ سیاحت و تفریحات سعودی سیاحوں اور وزیٹرز کے خیر مقدم کےلیے انتظامات کررہا ہے۔
 2019 کے دوران کنگ فہد پل کے راستے ایک عشاریہ ایک کروڑ سیاح پہنچے تھے۔ ان میں سے 90 لاکھ سعودی تھے۔ اس پل سے روزانہ 75 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔
سیاحت سے بحرین کو سالانہ 3.6 فیصد آمدنی ہوتی ہے۔ یہ 13 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
بحرینی محکمہ سیاحت کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات کے ساتھ سیاحوں کے استتقبال کی بھر پور تیاریاں کررہا ہے۔ جی سی سی ممالک نے27 جولائی سے ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

شیئر: