Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکتر بند گاڑی ’الدھنا‘ سعودی عرب میں بنے گی

بکتر بند گاڑی کی تیاری کا معاہدہ وزارت داخلہ کی شراکت سے کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں عسکری صنعتوں کی جنرل کارپوریشن نے بتایا ہے کہ نئی بکتر بند گاڑی ’الدھنا‘ کے نام سے سعودی عرب میں تیارہو گی- یہ بکتر بند گاڑی کثیر المقاصد ہے۔ سرحدی محافظوں کے ادارے سے معاہدہ کرلیا گیا ہے-

الدھنا بکتر بند گاڑی کے لیے تمام تجربے کر لیے گئے ہیں (فوٹو: اخبار 24)

اخبار 24 کے مطابق عسکری صنعتوں کی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سرحدی محافظوں کے ساتھ نئی بکتر بند گاڑی کی تیاری کا معاہدہ وزارت داخلہ کی شراکت سے کیا گیا ہے۔ فوجی صنعتوں کی جنرل اتھارٹی کے ماتحت بکتر بند گاڑی اور بھاری عسکری آلات کی فیکٹری قائم کی جائے گی جس میں بین الاقوامی معیار کی جدید ترین  بکتر بند گاڑی تیار ہو گی۔
عسکری صنعتوں کی جنرل اتھارٹی کے گورنر انجینئر احمد العوھلی نے بتایا کہ ’الدھنا‘ نئی بکتر بند گاڑی اندرون ملک تیار کرنے سے سعودی صنعت کاروں کی پوزیشن مضبوط ہوگی- اس کی بدولت بڑی قومی کمپنیوں کو عالمی سطح پرعسکری صنعت میں اپنی حیثیت بہتر بنانے کا موقع ملے گا-
سعودی وژن 2030 کے مطابق طے کیا گیا ہے کہ سعودی عرب عسکری خدمات، آلات اور اسلحے کے لیے مختص بجٹ کا 50 فیصد اندرون ملک تیار ہونے والی عسکری صنعتوں پر خرچ کرے گا۔
عسکری صنعتوں کے ادارے کے سربراہ محمد الماضی نے بتایا کہ الدھنا بکتر بند گاڑی کے لیے تمام تجربے کرلیے گئے۔ یہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: