Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

سٹراٹیجک شراکت اور تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب اور اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ان کے چینی ہم منصب وانگ ہی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور چین کے باہمی تعلقات، دونوں دوست ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک شراکت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا ۔
یاد رہے کہ ان دنوں انڈیا اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی ہے جبکہ لیبیا میں ترک حکومت کی کھلی فوجی مداخلت کی وجہ سے علاقے کی صورتحال سنگین ہونے لگی ہے۔ علاوہ ازیں النہضہ ڈیم کے مسئلے پر ایتھوپیا، مصر اور سوڈان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: