Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متاثر نوجوان نے مثال قائم کردی

نجوان کو شک تھا کہ اسے کورونا ہے وہ شادی میں شریک نہیں ہوا( فوٹو ایس پی اے)
  سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایک سعودی نوجوان نے کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے شبے پر شادی کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرکے مثال قائم کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے نئے کورونا وائرس کے نئے منظر نامے کے حوالے سے واضح کیا کہ ایک نوجوان نے محسوس کیا کہ اس کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے اور وہ شادی کی ایک تقریب میں مدعو تھا۔ اس نے شک کی بنا پر کہ ہوسکتا ہے وہ کورونا وائرس کا مریض بن چکا ہو تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔
 نوجوان نے اپنے اطمینان کےلیے کورونا ٹیسٹ کرایا تو رزلٹ آنے پر پتہ چلا کہ وہ سچ مچ کورونا کا مریض ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہر شہری اور غیرملکی کو مثالی طرزعمل اختیار کرنا چاہئے۔(فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت نے اس واقعے کی بنیاد پر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ مقامی نوجوان کے احساس ذمہ داری کے باعث شادی کی تقریب کے تمام شرکا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے سے بچ گئے۔
 ترجمان نے کہا کہ مملکت کے ہر شہری اور غیرملکی کو ایسا ہی مثالی طرز عمل اختیار کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ وزارت صحت  کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پیر کو کورونا وائرس کے نئے مصدقہ مریض 4207 ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ وائرس سے مزید باون افراد ہلاک ہوگئے۔

شیئر: