Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی ادارے کورونا کے اثرات سے کب باہر نکلیں گے؟

 اثرات سے نکلنے میں میں تین سے چھ ماہ لگیں گے۔(فوٹو الاقتصادیہ)
 سعودی حکام نے کہا ہے کہ نجی اداروں کو نئے کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے نکلنے میں میں تین سے چھ ماہ لگیں گے۔
اخبار  24 کے مطابق’منشآت‘ کے ماتحت ای بزنس پروگرام کی ڈائریکٹر مرام الجشی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں- سعودی عرب میں سرکاری ریلیف پروگراموں کی بدولت نجی ادارے بڑی حد تک وبا کے اثرات سے محفوظ رہے۔
 مرام الجشی نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو نئے کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے نکلنے کے لیے تین سے چھ ماہ لگیں گے۔ اس کے بعد ہی یہ ادارے معمول کے مطابق  کاروبار شروع کرسکیں گے۔

ں سرکاری ریلیف کے باعث نجی ادارے بڑی حد تک اثرات سے محفوظ رہے۔(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل مختلف سائز کی کمپنیوں کے ذمہ داران سے دریافت کیا گیا تھا کہ کورونا وبا کے اثرات سے چھٹکارا حاصل کرنے میں انہیں کتنا عرصہ لگے گا اور کیوں لگے گا؟
73 فیصد کمپنیوں کے ذمہ داران  کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنے میں انہیں تین سے چھ ماہ تک کا وقت لگے گا- 
ای بزنس پروگرام کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سرکاری ریلیف سکیموں کی بدولت ہی کمپنیاں محدود وقت میں وبا سے پہلے جیسے معمول کے مطابق کاروبار کرسکیں گی۔

شیئر: