Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامان کی قیمت میں پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل

بل میں تجارتی مرکز، تاریخ، وقت، ٹیکس نمبر اور سامان کا نام درج ہوگا۔(فوٹو سبق)
 سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ خریدار سے سامان کی قیمت کے ساتھ ہی پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ہر سامان کی حتمی قیمت میں 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہوگا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ٹوئٹر پر بیان میں سامان کی قیمت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل کرنے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے قبل ایک کرسی کی اصل قیمت 100 ریال تھی اب خریدار سے 115 ریال وصول کیے جائیں گے۔
بل میں تجارتی مرکز کا نام، اس کا پتہ، تاریخ، وقت، ٹیکس نمبر اور خریدی گئی اشیا کا نام درج ہوگا۔
یاد رہے کہ یکم جولائی سے قبل بعض اشیا پر صرف پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جارہا تھا جو بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: