Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کے گھر میں ڈکیتی کے ملزمان گرفتار

 پاکستانی کو دھمکا کر بارہ ہزار ریال لوٹ لیے گئے تھے۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے الوزارات اور البطحا محلوں میں لوٹ مار کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔ ان میں سے تین سعودی شہری اور دو یمنی ہیں۔ پانچوں عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ لوٹ مار کے واقعات ریاض کے مشہور محلوں میں تارکین وطن کے ساتھ  پیش آئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلی واردات الوزارات محلے میں ایک پاکستانی شہری کی رہائش پرڈاکہ ڈال کر کی گئی۔ پاکستانی کو دھار دار آلے سے دھمکا کر بارہ ہزار ریال لوٹ لیے گئے تھے۔
التویجری نے مزید بتایا کہ دوسری واردات البطحا محلے میں ایک سوڈانی پر حملہ کرکے کی گئی۔ اس سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین لی گئی تھیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

شیئر: