Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی فورم میں شمولیت

فورم کا مقصد ترقی کے پائیدار مقاصد کا جائزہ لینا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے ، پائیدار ترقیاتی اہداف کی پیروی کے لئے اقوام متحدہ کے اعلی سطح کے آن لا ئن پولیٹیکل فورم 2020 میں حصہ لے رہا ہے۔ فورم کا مقصد ترقی کے پائیدار مقاصد کا جائزہ لینا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق آن لائن فورم کا انعقاد "تیز رفتار عمل اور تبدیلی کے راستے: پائیدار ترقی کی دہائی کی کارروائی اور فراہمی کا احساس" کے عنوان کے تحت کیا جا رہا ہے۔ سات جولائی سے شروع ہونے والا یہ فورم 17 جولائی تک جاری رہے گا۔

منصوبوں میں 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف شامل ہوں گے۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اس فورم میں کئی سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل سعودی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
اس آن لائن فورم کے دوران  پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق سالانہ پیشرفت کی رپورٹ کا آغاز کیا جائے گا ۔
فورم میں حصہ لینے والے ممالک کی کوششیں ، ان کے منصوبے اور 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے اقدامات شامل ہوں گے۔

مشترکہ مقاصد کا یہ فورم 17 جولائی تک جاری رہے گا۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب فورم میں شرکت کے ذریعے  اپنی عالمی کوششوں اور مشترکہ مقاصد کے حصول میں عالمی برادری کے تعاون کی اہمیت سے آگاہی کی تصدیق کرتا ہے۔

شیئر: