Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی جزیرہ سقطری کے لیے فلائٹ آپریشن

یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب نے جزیرہ سقطری کے لیے فضائی سروس شروع کی ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے یمنی شہریوں کو جزیرہ سقطری پہنچانے کے لیے پہلی مرتبہ فضائی سروس فراہم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی فضائیہ سے وابستہ ایک فوجی مسافر طیارے کے ذریعے کل جمعہ کو المہرہ گورنری کے الغیضہ ہوائی اڈے سے یمنی شہریوں کے ایک گروپ کو جزیرہ سقطری پہنچایا گیا۔
آئندہ چند روز تک جاری رہنے والے اس فلائٹ آپریشن کے دوران سینکڑوں یمنی شہریوں کو الغیضہ ہوائی اڈے سے سقطری جزیرے پہنچایا جائے گا۔

سمندرمیں طوفانی لہروں کے باعث بحری راستے سے  سفر کرنے والوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ( فوٹو: سبق)

واضح رہے کہ المہرہ گورنری سے یمن کے جزیرے سقطری تک پہنچنے کے لیے خشکی کا کوئی راستہ نہیں۔ سمندر میں طوفانی لہروں کے باعث بحری راستے سے سفر کرنے والے یمنی شہریوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب نے جزیرہ سقطری کے لیے فضائی سروس شروع کی ہے۔
اس سہولت کا مقصد یمن کے دور دراز جزیرے تک شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانا اور انہیں تیز رفتار اور پر امن سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

شیئر: