Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: سوق الصواریخ میں آتشزدگی، شہری دفاع کا اہلکار ہلاک

’واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 11 بج کر 17 منٹ پر ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے جنوب میں واقع سوق الصواریخ میں آگ لگنے سے محکمہ شہری دفاع کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے کہا ہے کہ ’سوق الصواریخ میں آگ بجھاتے ہوئے سارجنٹ محمد عبد اللہ الثقفی ہلاک ہوگئے ہیں‘۔
’محکمہ شہری دفاع کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 11 بج کر 17 منٹ پر اطلاع ملی تھی کہ سوق الصواریخ میں آگ لگ گئی ہے‘۔
’فوری طور پر آگ بجھانے والی ٹیموں کو موقع پر بھیجا گیا تو معلوم ہوا کہ متعدد دکانوں میں آگ لگی ہوئی ہے‘۔

’آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے سارجنٹ محمد عبد اللہ الثقفی ہلاک ہوگئے‘ ( فوٹو: سبق)

’ٹیموں نے آگ کو محدود کرنے اور قابو پانے کی کوشش کی جس کے دوران مذکورہ اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا‘۔
’بعد ازاں ٹیم نے آگ پر قابو پالیا اور جائے وقوعہ کو متعلقہ محکمے حوالے کردیا ہے تاکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کی جاسکے‘۔

شیئر: