Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی وزیر اعظم کا رابطہ

’سعودی عرب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین کی صحت کے متعلق دریافت کیا ہے۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بار پھر یہ موقف دہرایا ہے کہ ’سعودی عرب برادر ملک عراق کے امن اور استحکام کی شدید خواہش رکھتا ہے‘۔
سعودی عرب مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی ترقی اور فروغ کا خواہاں ہے‘۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا دورہ سعودی عرب گزشتہ ہفتہ مقرر تھا جسے موخر کر دیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کی قیادت باہمی مشورے سے نئی تاریخ کا تعین کرے گی۔

شیئر: