Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ گورنریٹ تار یخی تصاویر سے سج گیا

مدینے کے اہم علاقوں کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔(فوٹو العربیہ)
 سعودی عرب میں مدینہ منورہ تاریخی اسلامی اور سیرت طیبہ کے قابل دید مقامات کی سرزمین کہلاتی ہے۔ آپٹیکل لینس سے لی گئی تصاویر گورنریٹ کی راہداریوں اور ہالوں میں سجائی گئی ہیں۔ ان کی تعداد 14 ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد نبوی، مسجد المیقات، جبل احد اور سیدالشہدا سمیت مدینے کے اہم علاقوں کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ العلا شہر اور مدینہ منورہ ریجن کے ساحلی شہروں کے بعض تاریخی مقامات کی منظر کشی بھی تصاویر کے ذریعے کی گئی ہے۔  

قابل دید مقامات کی تصاویر پیشہ ورانہ انداز سے لی گئی ہیں۔( فوٹو العربیہ)  

مدینہ منورہ میں 14 فوٹو گرافروں پر مشتمل  ٹیم نے گیروکاپٹر اور بادبانی جہاز سے قابل دید مقامات کی تصاویر پیشہ ورانہ انداز سے لی ہیں۔  
مدینہ منورہ گورنریٹ نے یہ پروگرام علاقے کے  سیاحتی، تاریخی حسن کو اجاگر کرنے کے  لیے کیا ہے۔ اس کی بدولت مدینہ منورہ میں سماجی اور تمدنی فروغ کے مناظر دنیا بھر کی نظروں میں آئیں گے۔ 

شیئر: