Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ حج، ڈبلیو ایچ او سعودی عرب کی کوششوں کا معترف

سعودی حکومت کے اقدامات دوسرے ملکو ں کے لیے مثال ہیں( فائل فوٹو روئٹرز)
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے ماحول میں محفوظ حج اور حاجیوں کے لیے حفاظتی اقدامات پر سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔  
الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے حاجیوں کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
پریس کانفرنس میں کہا کہ’ سعودی حکومت نے دوران حج  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جو اقدامات کیے وہ ان ملکو ں کے لیے مثال ہیں جو وائرس کے ماحول میں زندگی گزارنے اور نئی صورتحال سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے خواہشمند ہیں‘ 
ڈائریکٹر جنرلکا کہنا تھا کہ’ نئے کورونا کی وبا کا مطلب یہ نہیں کہ معمولات زندگی رک جائیں۔ وبا کے ساتھ ہمیں حفاظتی تدابیر اپنا کر رہنا ہوگا۔ ہر فرد وائرس سے خود کو اور دوسروں کو بچانے کا اہتمام کرتے ہوئے  زندگی معمول کے مطابق گزارے‘۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے 16 ملکوں کے بائیس ماہرین پر مشتمل تکنیکی مشاورتی گروپ قائم کیا ہے۔ یہ گروپ وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کو مشورے پیش کرے گا۔
گروپ میں نفسیات، سماجی علوم، معاشیات، اعصاب، سوشل مارکیٹنگ اور مختلف قسم کی سرگرمیوں کے ماہرین شامل ہیں۔ 

شیئر: