Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کے بل سے سالانہ 5 ہزار ریال کیسے بچائیں؟

پانی کے استعمال کے لیے کفایت شعاری والے آلات نصب کرائیں (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ایک مسئلہ حل کرکے پانی کے بل سے سالانہ پانچ ہزار تک ریال بچا سکتے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر صارفین کی توجہ پہلے پانی کے بھاری بل کی جانب مبذول کرائی اور پھر مشورہ دیا کہ اگر وہ پانی کا رساؤ دریافت کرکے اس کی اصلاح کرالیں اور کفایت شعاری والے آلات نصب کرالیں تو ایسی صورت میں ان کے پانی کا بل 46 فیصد تک کم ہوجائے گا۔ 
واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران صارفین کے بھاری بلوں کا تجزیہ کیا گیا۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پانی کے زیادہ خرچ کا سبب تین امور میں سے کوئی ایک ہوسکتا ہے۔ 82 فیصد امکان پانی کے داخلی نیٹ ورک کا رساؤ ہے۔ ٹینک کے منہ، کموڈ اور فلش ٹینک کا حصہ) ہے۔ 16 فیصد عمارت کے فلیٹس کی تفصیلات کا عدم اندراج ہے۔ دو فیصد میٹر کی غلط خانگی ہوسکتی ہے۔ 
نیشنل واٹر کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا  کہ وہ پہلی فرصت میں عمارت کے فلیٹس کی تفصیلات کا اندراج کرائیں کہ اس میں کتنے فلیٹس ہیں اور کس فلیٹ میں کتنا پانی خرچ ہو رہا ہے۔ فلیٹس میں پانی کی تقسیم کا نظام استعمال کیا جائے۔ 
صارفین عمارت یا فلیٹ کے واٹر سسٹم میں رساؤ کا معائنہ کرائیں۔
پانی کے استعمال میں کفایت شعاری والے آلات نصب کیے جائیں۔ 
پانی کے استعمال کے سلسلے میں توازن اور اعتدال کا طریقہ اپنائیں۔ 
یاد رہے کہ نیشنل واٹر کمپنی نے سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران مکہ ریجن میں فراہمی و نکاسی آب کے 26 اہم منصوبے مکمل کیے ہیں۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: