Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی میں جماعت اسلامی کی ’یوم استحصال‘ کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی پر کریکر حملہ ہوا ہے جس میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ 'ایک کار میں سوار افراد نے یوٹرن لیتے ہوئے دھماکہ خیز چیز ریلی پر پھینکی اور نیپا چورنگی کی جانب فرار ہوگئے۔'
پولیس کے مطابق ریلی کے شرکاء بیت المکرم مسجد کے قریب پہنچے تو حملہ کیا گیا۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔  ان کے مطابق دھماکے جماعت اسلامی کے کئی کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت سندھ کے ترجمان میران یوسف نے اردو نیوز کے نامہ نگار توصیف رضی ملک کو بتایا کہ دھماکے میں 33 زخمی ہوئے۔
میران یوسف نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی ریلی میں پیش والے واقعے میں متاثرہ افراد میں بیشتر معمولی نوعیت کے زخمی تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا تھا۔
ان کے مطابق صرف ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت جناح ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی جماعت اسلامی کی ریلی میں کریکر دھماکہ کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی کی ریلی میں دھماکہ شہر قائد کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ ’ملک دشمن قوتیں مذموم مقاصد کیلئے ایسی اوچھی حرکتیں کررہی ہیں۔‘

شیئر: