Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی مقامات پر گندگی، قدرتی حسن ماند

ویب نیوز ’صدی ‘ نے تصویری فیچر شائع کیا ہے
سعودی عرب کے مختلف ساحلی اور پہاڑی سیاحتی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ شہریوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ 
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو صفائی کا خیال رکھنا چاہئے اگرچہ متعلقہ ادارے کی جانب سے تفریحی مقامات پر گندگی پھیلانے پر200 ریال جرمانہ کا قانون بھی نافذ ہے مگر اس پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ان مقامات پر گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ 

صفائی رکھنے سےعلاقے کے قدرتی حسن میں بھی اضافہ ہوتا ہے(فوٹو صدی)

ویب نیوز ’صدی ‘ نے اس حوالے سے تصویری فیچر شائع کیا ہے جس میں مختلف سیاحتی و تفریحی مقامات پر کوڑے کرکٹ کو دکھایا گیا ہے جو وہاں آنے والوں کی جانب سے پھینکا گیا۔ 
 لوگوں کا کہنا ہے کہ صفائی صرف اپنے گھر کی ہی نہیں بلکہ ہر اس مقام پر رکھنا چاہیے جہاں آپ جائیں۔ اطراف کی جگہوں کی صفائی رکھنے سے نہ صرف ماحول بہتر ہوتا ہے بلکہ علاقے کے قدرتی حسن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اگر قدرتی سیاحتی مقامات پر کوڑے کا ڈھیر لگا ہوگا تو اس سے وہ مناظر ماند پڑجائیں گے۔ 

سیاحتی مقامات پر انتباہی بورڈز آویزاں کیے  گئے ہیں( فوٹو صدی)

واضح رہے سعودی عرب میں محکمہ سیاحت کی جانب سے تفریحی و سیاحتی مقامات پر آنے والوں کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے انتباہی بورڈز آویزاں ہیں جن پر واضح طور پر تحریر ہے کہ’ کوڑا پھینکنے پر 200 ریال جرمانہ ہوگا‘۔ 
متعلقہ ادارے کی جانب سے انتباہی بورڈز کے باوجود تفریحی مقامات پر آنے والے وہاں کوڑا پھینکتے ہیں.
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جامع اقدام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تفریحی اور سیاحتی مقامات کو صاف رکھا جاسکے۔ 

شیئر: