Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 428 نئے کیسز،37 اموات

متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 690 تک پہنچ گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار 9 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 428 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 88 ہزار 690 تک پہنچ گئی ہے‘۔
’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید ایک ہزار 599 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 52 ہزار 39 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔

2 لاکھ 52 ہزار 39 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

 سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹوکیسز 33 ہزار 484 ہیں جس میں ایک ہزار 816 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سے مزید 37 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 167 ہے۔
مملکت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ  مکہ مکرمہ میں 125 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ریاض میں 106 ، خمیس مشیط 52 ، دمام 47 ، جازان 59 ، الھفوف 68 ، ابہا 28 ،  جدہ 57 ، مدینہ منورہ 50 ، تبوک 25 ، حائل 43 ، بریدہ 45 اور حفرالباطن میں 30 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 167 ہے۔(فوٹو العربیہ)

سعودی عرب کے 14 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 11 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، 8 شہروں میں تین تین اور 12 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: