Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی جی 20 وزارئے خارجہ اجلاس میں شرکت

اجلاس میں جغرافیائی اور سیاسی پیش رفت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا(فوٹو، ایکس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، گروپ 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے امریکہ کے شہر اٹلانٹا پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس کے دوران اہم جغرافیائی وسیاسی پیش رفت، بحری آمد ورفت کا تحفظ، توانائی، غذائی سلامتی، عالمی تجارت اور سپلائی چینز سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں عالمی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شرکاء بین الاقوامی تعاون اور کثیر الحہتی اقامات کے فروغ پر بھی غور کریں گے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کے ہمراہ سعودی وفد میں امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادہ ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور جی 20 میں مملکت کے نائب وزیر خزانہ  عبدالمحسن بن سعود الخلف بھی شامل ہیں۔

شیئر: