Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو عرب ممالک میں روشن آسمان

ایسا زہرہ سیارے کے قریب چاند کی پیدائش سے ممکن ہوگا (فوٹو: العربیہ)
سعودی فلکیاتی انجمن کے  سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ سنیچر 15 اگست کو سورج طلوع ہونے سے چند گھنٹے پہلے بیشتر عرب ممالک کا آسمان روشن نظر آئے گا۔
یہ اپنی نوعیت کا منفرد فلکیاتی واقعہ ہوگا جسے دُوربین کی مدد کے بغیر براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ ایسا مشرقی اُفق پر زہرہ سیارے کے قریب چاند کی پیدائش کی وجہ سے ممکن ہوگا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ابو زاھرۃ نے بتایا کہ سورج کے بعد آسمان پر سب سے زیادہ چمکدار چاند اور زہرہ مانے جاتے ہیں۔ دونوں کو سورج کا سفیدہ پھٹنے کے باوجود خوبصورت، دلفریب منظر کی صورت میں دیکھا جا سکے گا۔  


دوربین کے ذریعے زہرہ کو دیکھا جا سکے گا (فوٹو: العربیہ)

ابو زاھرۃ نے بتایا کہ ٹیلی سکوپ کے ذریعے زہرہ کو دیکھا جا سکے گا۔ فی الوقت سورج کی روشنی کی وجہ سے زہرہ 50.1 فیصد ہی دیکھا جا سکے گا لیکن سورج کے اطراف زہرہ سیارے کے چھوٹے مدار میں گردش کے پیش نظر آئندہ مہینوں کے دوران اسے دوربین کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔ 
ابو زاھرۃ کا کہنا ہے کہ زہرہ سیارے کا ظاہری حجم کرہ ارض سے دور ہونے کی وجہ سے چھوٹا ہوتا چلا جاتا ہے البتہ اس کی روشنی تدریجی طور پر بڑھتی چلی جاتی ہے۔ 2021 کے مارچ کے آخر میں رات کے وقت زہرہ سیارہ چودھویں کے چاند کی طرح روشن نظر آئے گا۔ 

شیئر: