Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخصوص بلڈ گروپ کے لوگ کورونا سے زیادہ متاثر؟

ایس او پیز کی پابندی کے نتیجے  میں نئے کیسز کم ہوگئے(فوٹو سبق)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایس او پیز کی پابندی کے نتیجے  میں نئے کیسز کم ہوگئے ہیں تاہم وبا کے خاتمے کا اعلان عالمی تنظیمیں ہی کریں گی۔
ترجمان نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ملکوں میں کووڈ 19 کے کیسز میں کمی وبا کے خاتمے کا عندیہ دے رہی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت  صحت کے ترجمان نے اتوار کو بیریفنگ کے دوران کہا کہ کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی موثر ویکسین ابھی تک ریکارڈ پر آئی ہے۔ 

کورونا کے 42 لاکھ 62 ہزار 92 سے زیادہ لیبارٹری ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسا طبی جائزہ سامنے نہیں آیا جس سے ثابت ہوتا ہو کہ مخصوص بلڈ گروپ کے لوگ کورونا وائرس سے زیادہ شدت سے متاثر ہوتے ہوں۔  
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا  تھا کہ کورونا کی وبا برقرار ہے۔ مملکت بھر میں کورونا کے 42 لاکھ 62 ہزار 92 سے زیادہ لیبارٹری ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

شیئر: