Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال خطرناک‘، آگاہی مہم

موبائل فون خلاف ورزی پر300 ریال تک چالان کیاجاتاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ٹریفک پولیس نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کے حوالے سے پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کےلیے آگاہی مہم شروع کی ہے۔
مہم کے دوران لوگوں کو اس بارے میں خطرناک نتائج کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کیاجائے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کرنے کے علاوہ مختلف شہروں میں پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں جن میں ڈرائیونگ کے دوران محتاط رویہ اپنانے پرزوردیاگیاہے۔

ڈرائیونگ کے دوران موبائل کو سائٹ میں رکھیں(فوٹو، ٹوئٹر)

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ موبائل ہاتھ میں لے کر گاڑی چلاتے وقت اسے استعمال کرنے سے انسان کی توجہ بٹ جاتی ہے جس سے سنگین حادثات رونما ہوتے ہیں۔
آگاہی مہم میں کہا گیا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت موبائل کو سائٹ میں رکھ دیں اور پوری توجہ ڈرائیونگ پر مبذول رکھیں، اگر انتہائی ضروری کال کرنا ہے تو گاڑی مناسب جگہ پر پارک کریں بعدازاں موبائل استعمال کریں, اپنی کالز کو منزل تک پہنچنے تک ملتوی کردیں، نیوگیشن پر اپنی منزل کا تعین کریں ۔
واضح رہے ٹریفک قوانین کے تحت ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے پر 150 سے 300 ریال کا چالان کیاجاتاہے اس ضمن میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بھی اختیار ہے کہ وہ خلاف ورزی پر گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے روایتی طریقے سے چالان کرے جبکہ ٹریفک خلاف ورزیوں کوریکارڈ کرنے والے سسٹم ’ساھر‘ میں بھی اس خلاف ورزی کی پروگرامنگ کی گئی ہے جس کے تحت خودکار طریقے سے چالان کیاجاتاہے۔
ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے کے دوران ہونے والے سنگین حادثات کے حوالے سے دستاویزی فلم اور پوسٹرز بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ لوگ اس رویے کو ترک کرتے ہوئے محفوظ ڈرائیونگ کے اصول پر عمل کریں۔
 

شیئر: