Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مونگوں کی خوبصورت دنیا کی سیر کریں

حقل سعودی عرب کے منفرد سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے-  فوٹو: ایس پی اے
 سعودی عرب کے تبوک ریجن کی حقل کمشنری میں مونگوں کی ایک دنیا آباد ہے جو غوطہ خوروں کی توجہ کا مرکز  ہے۔ یہ قدرتی حسن سے مالا مال ہیں۔  
سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے علاوہ دنیا بھر سے غوطہ خوری کے شائقین بحیرہ احمر میں غوطہ خوری اور مونگوں کی خوبصورت دنیا کے حسن کے دلربا منظر سے لطف اٹھانے کے لیے حقل کا رخ کر رہے ہیں۔

غوطہ خوری اور مونگوں کے خوبصورت مناظر دیکھنے لوگ یہاں آرہے ہیں- فوٹو: ایس پی اے

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی فوٹو گرافر فہد العساف نے  حقل میں مونگوں کی دلربا تصاویر جاری کرکے بحیرہ احمر کے حسن سے لطف اٹھانے  والوں کے دلوں میں خواہش بڑھا دی ہے۔
تیراکی اور سمندری واٹر سپورٹس یا ماہی گیری کے شوقین حقل پہنچنے لگے ہیں۔ یہ سب انفرادی اور اجتماعی شکل میں اس علاقے کے قدرتی اسرار دریافت کرنے کے شوق میں حقل آتے ہیں۔

شائقین یہاں آ کر تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپنا شوق بھی پورا کرتے ہیں- فوٹو: ایس پی اے

حقل سعودی عرب کے منفرد سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ 
 یہاں موسم گرما میں آب و ہوا معتدل  ہے جبکہ موسم سرما میں یہاں کی آب و ہوا گرم رہتی ہے۔ یہاں کا گہرا شفاف سمندر دعوت دیدار دیتا ہے۔ یہاں انواع و اقسام کی سمندری مخلوقات دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔  


یہاں موسم گرما میں آب و ہوا معتدل رہتی ہے- فوٹو: ایس پی اے

بین الاقوامی فوٹو گرافرز، مونگوں کی چٹانوں اور سمندر کے خوبصورت قدرتی مناظر کے دیوانوں میں یہ جگہ مقببول ہوتی جا رہی ہے- 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: